علاقائی

بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کا افتتا ح کل کیا جائےگا

واضح رہے کہ پاکستان CERN کا ایسوسی ایٹ رکن ہے جس کے ساتھ اس کا شاندار تعاون جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2024, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کا افتتا ح کل کیا جائےگا

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ طبیعات اور جدید دور کے تقاضوں کے بارے میں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کا کل افتتاح کیا جائے گا۔

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔سمر کالج کے افتتاح کے بعد ایٹمی تحقیق کی یورپی تنظیمCERN کے قیام کے70 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور CERN کے درمیان اشتراک کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان CERN کا ایسوسی ایٹ رکن ہے جس کے ساتھ اس کا شاندار تعاون جاری ہے۔