جی این این سوشل

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کا پارٹی قیادت اور کارکنوں کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ تا سپریم کورٹ پیدل مارچ

احتجاجی مارچ میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، عاطف خان شامل تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کا پارٹی قیادت اور کارکنوں کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ تا سپریم کورٹ پیدل مارچ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ تا سپریم کورٹ پیدل مارچ کیا اور ان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔

سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا، ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ کیا۔

احتجاجی مارچ میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، عاطف خان شامل تھے، ارکان نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگائے، ممبران کی جانب سے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے گئے تھے۔

مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے قید کارکنان اور لیڈر شپ کو رہا کیا جائے، ہماری بہنیں اور خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔ ایک بار پھر بجٹ اجلاس سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز احتجاجاً واک کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، 2009 میں جج صاحبان اپنے مطالبات کے لیے خود بھی سڑکوں پر آئے اس وقت نعرہ یہی تھا کہ بروقت انصاف ہی اصل انصاف ہے۔ خان صاحب ایک سال سے ناکردہ گناہ میں پابند سلاسل ہیں، سائفر کیس ختم ہونے کے باوجود جیل میں ہیں عدت کے کیس میں تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خان صاحب کو جلد سے جلد رہا کریں وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہے۔تین کروڑ ووٹر نے صرف عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے اب تک نیا بینچ نہیں بنایا گیا، آج تک جو بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں ان کے حوالے سے کس کے سامنے جائیں، ابھی تک بے گناہ جیلوں میں قید لوگوں کے لئے انصاف کا دروازہ نہیں کھولا گیا، ان کے انصاف کے لئے کیا اب ہمیں اقوام متحدہ کے پاس جانا ہوگا؟

انہوں ںے مزید کہا کہ چیف جیٹس سے ان لوگوں کو انصاف دلانے کی درخواست کرتے ہیں، چیف جسٹس بینج تشکیل دیں تاکہ بے گناہ جیلوں میں قید لوگوں کو انصاف مل سکے۔

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll