جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار

غزہ کو کسی بھی صورت فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کو کسی بھی صورت فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا، وہاں جنگ جاری رہے گی اور لبنانی سرحد پر بھی جلد اسرائیلی فوج دوبارہ تعینات کر دی جائے گی۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویوں میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں لڑائی کا شدید مرحلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے، یہ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسرائیلی فوج جلد ہی اس سرحد پر اپنے دستوں کو دوبارہ تعینات کرنے کے قابل ہو جائے گی ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ غزہ کا انتظام مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینی ریاست قائم کرنے یا اسے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے کسی قیمت پر تیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں ایک سول انتظامیہ قائم کر لیں گے۔

تجارت

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 16 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک رہے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

اس طرح پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

کی پونٹنگ نے  ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان اور کوچ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل ڈیلی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ٹیمیں ایک بڑے ایونٹ کے بڑے میچ کو محض کھیل برائے کھیل لیتی ہیں، جو کہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے میچ کو ایک بڑا میچ سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے۔ 
رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ یہ اپنے موجودہ وقت سے بھر پور لطف اندوز ہوں ، مگر یہ خیال رہے کہ اب فائنل میچ میں جو بھی کریں، اسے اسی عزم اور لگن کے ساتھ انجام دیں، جس عزم کا مظاہرہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کیا ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو نصیحت کی کہ ساؤتھ افریقہ کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے، لہٰذا انہیں ٹیم کے اندر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

ساؤتھ افریقہ کو اب محض مقابلے کے دن بحثیت ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے خود کو ناقابل شکست ثابت کرنا ہے۔ اگریہ ایسا کرنے میی کامیاب ہو جاتے ہیں، تو انہیں فائنل میں شکست دینا ناممکن ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، میئر کراچی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی  کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll