جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں صہیونی جارحیت سے 21 ہزار بچے لاپتہ ہو گئے

مشرق وسطی کیلئے ادارے کے ریجنل ڈائریکٹرجیریمی اسٹونرنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ بچوں کیلئے قبرستان بن چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں صہیونی جارحیت سے 21 ہزار بچے لاپتہ ہو گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الجزیرہ کے مطابق ’سیو دی چلڈرن‘ نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے بعد سے تقریباً اکیس ہزار فلسطینی بچے لا پتا ہو چکے ہیں۔

مشرق وسطی کیلئے ادارے کے ریجنل ڈائریکٹرجیریمی اسٹونرنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ بچوں کیلئے قبرستان بن چکا ہے۔

انہوں نے زندہ بچ جانے والے لاپتہ بچوں کی تلاش اور مدد کیلئے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، غزہ میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مرکز پر بھی صہیونی افواج نے بم برسائے، جس میں پانی اور خوراک لینے والوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll