جی این این سوشل

پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، پرویز الٰہی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب
چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں جہاں گرنے سے میری پانچ پسلیاں بھی ٹوٹیں، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ۔

انہوں نے کہا کہ نہ بانی پی ٹی آئی اورنہ میں پیچھے ہٹوں گا، ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی، تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا لوگ اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں اس میں بھی اللہ نے خیر رکھی تھی، میری پوزیشن واضع ہے اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات، کیمپ جیل لاہور میں چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی ملنے آتے رہے، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میں تب ہی کر لیتا، اس وقت بھی محسن نقوی خوامخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی، یہ ہر جگہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کا مینڈیٹ چوری کیا پہلے وہ واپس کریں پھر بات ہوگی۔

پاکستان

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\

میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،  سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll