جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استحکام کیلئے یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کیلئے پارلیمان میں اُن لوگوں کو ہونا چاہئے جو اسکے حق دار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، ریحانہ ڈار کی جگہ فارم 47 والوں کو بٹھا دیا گیا، عمران خان کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کرتے ہیں، رہا ہونے کے بعد ہماری خواتین کو دوبارہ گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آج بجٹ کے اسپیشل سیشن میں پارلیمنٹ سے لے کر الیکشن کمیشن تک واک کی، خان صاحب اور بشریٰ بی بی سمیت ہماری بہنوں کی رہائی کے لیے واک کی گئی، ہماری بہنوں کو ایک بار رہائی کے بعد دوبارہ سے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لوگوں کو رہائی نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نامنظور ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں سارا کا سارا نزلہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام پر گرانے کی کوشش ہے، شہباز شریف کہتا ہے ہمیں سرمایہ کاری کے لیے آپریشن چاہیے بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی صنعتیں ہیں؟ سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ صرف 180 پارلیمنٹرینز کی واک نہیں 3 کروڑ ووٹرز کی واک ہے، عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہم نے فوجی آپریشن کی مخالفت کی، کوئی بھی فیصلہ ہو اس مسئلے کو ایوان میں لایا جائے، حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے یہ ملک استحکام کے لیے آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کے لیے اس ایوان میں ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کا حق ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوا اس کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا،ایک ملک میں دو قوانین نہیں چلنے دیں گے۔

مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہردھرنےکااعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، فضائی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل ،ایک اورنظرثانی درخواست آ گئی
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر اعلیٰ سرکاری وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارت کےساتھ شملہ معاہدہ منسوخی کی تردید کردی
- 12 گھنٹے قبل

کراچی میں آج زلزلے کا 28واں جھٹکا ، شدت 2.1 ریکارڈ
- 13 گھنٹے قبل

سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید الاضحیٰ کے لیے گیس شیڈول جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار
- 9 گھنٹے قبل

آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی
- 10 گھنٹے قبل

مالا کنڈ:گرمی سے بچنے کیلئے نہر میں نہانے والےبچے سمیت4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے راولپنڈی میں اجلاس
- 9 گھنٹے قبل