جی این این سوشل

تجارت

کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، وزیر خزانہ

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرخزانہ و سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ حکومت نے نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیاہے، بجٹ سےمتعلق تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا۔ قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا، حکومت ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13فیصد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، زراعت،تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، دودھ، سٹیشنری، ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز سمیت بعض ضروری اشیاء پر ٹیکس استثنا برقرار رکھا جائے گا، قومی سلامتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، اقتصادی مسائل کے حل، معیشت کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، تمام شراکت داروں کو مل کر ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت،زراعت اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، سٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنی برقرار رکھاگیا ہے،حکومت ٹیکس ٹی جی ڈی پی 13فیصد تک بڑھانے کیلئے پرُعزم ہے، ایف بی آر نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس آمدن میں30فیصداضافہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کیلئے7ارب مختص کیے، وقت آگیا ہے جو دکاندار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ہماری اہم ترین ترجیح ہے، ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، حکومت جامع منصوبے کے ذریعے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنارہی ہے، سی پیک فیز2پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کوشش کریں گے اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو پاکستان کا آخری پروگرام بنائیں گے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیکر برآمدات میں اضافہ کریں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیاجائےگا۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll