مون سون کےپہلے اسپیل کا جلد پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کے راستے مون سون کا اسپیل پاکستان کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 25th 2024, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مون سون کےپہلے  اسپیل کا جلد پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

مون سون کے اسپیل کا آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کے راستے مون سون کا اسپیل پاکستان کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گا۔ مون سون کے ممکنہ اسپیل کی بدولت 26 جون تا یکم جولائی تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے اندرونی علاقوں، جبکہ 27 جون تا 30 جون پنجاب کے بالائی اور زیریں علاقوں میں بارشوں کے واضح امکانات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین روز سے گرمی کی شدت جاری تھی، لیکن کل سے درجہ حرارت  42 ڈگری پر پہنچا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی 4 ڈگری  زیادہ محسوس کی گئی۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں  49 ڈگری جبکہ سبی، نواب شاہ اور دادو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے اسپیل سے قبل  پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں مزید  تین سے چار روز تک زیادہ  گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ بھکر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان  سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے