پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 25th 2024, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی عباس آفریدی نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کی۔

عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور کوہاٹ کی ضلعی صدارت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا، استعفے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ذاتی تعلق رہے گا مگر پارٹی کو اندر سے تقسیم کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، آزاد حیثیت میں سیاست کرتا رہوں گا۔ عباس آفریدی نے استعفی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھجوا دیا۔