جی این این سوشل

پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران شینزن  میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکی  سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح  ہے ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی کے لئے چین اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری آج اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اپنے دورہ چین کے دوران شینزن  میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے بعد ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں خصوصی اقتصادی زونز ون سٹاپ شاپ قانون پر نظر ثانی کرنے کی مزید ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ چین کی ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے اور دیگر صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس ایکٹ کا مسودہ جلد ہی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیجا جا رہا ہے۔     

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت  منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی مؤقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی, ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،جون میں ہیٹ سٹروک سے 45 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں ہیٹ سٹروک سے 3338 افراد متاثر ہوئے،یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll