کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نے بتایا کہ اس نے جنوبی وزیر ستان، شمالی وزیر ستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پا ک افغان سرحد کے ساتھ پاک فوج کی چوکیوں پر دہشت گرد حملے کئے


خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کے اہم کمانڈر اور دفاعی شوریٰ کے سرغنہ نصر اللہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کرکے ایک بڑی اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج اور بلوچستان میں بلوچستان لبریشن آرمی مجید بریگیڈ کے گٹھ جوڑ کے تحت دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے خفیہ ٹھکانے بنانے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔
اپنے انکشافات میں گرفتار کمانڈر نصر اللہ عرف مولوی منصور نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ بننے سے پہلے وہ بیت اللہ محسود کے پلیٹ فارم سے تخریبی کارروائیو ں میں حصہ لیتا رہا۔
اس نے انکشاف کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران وہ افغانستان بھاگ گیا تھا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نے بتایا کہ اس نے جنوبی وزیر ستان، شمالی وزیر ستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پا ک افغان سرحد کے ساتھ پاک فوج کی چوکیوں پر دہشت گرد حملے کئے۔
گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی '' را'' بلوچستان لبریشن آرمی مجید بریگیڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی افغان طالبان کے ذریعے مکمل سر پرستی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھرپور مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 11 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک گھنٹہ قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 گھنٹے قبل







