جی این این سوشل

دنیا

ایران کے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں کل عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے

6 امیدوار میدان میں اتریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں کل عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران کے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں کل عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے، 6 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے انتخاب کا عمل کل ہونے جا رہا ہے۔ ایرانی عوام کل بروز جمعہ نئے صدر کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہو رہے ہیں۔

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ان صدارتی انتخابات کا نتیجہ ایران کی قیادت کے مستقبل کے تعین کے لیے نہایت اہم ہے۔ اگلے ایرانی صدر ممکنہ طور پر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب میں شامل ہوں گے۔
 

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

 

بھارتی باؤلرز نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ کے بلے بازوں کو قابو کر لیا۔ 12 رنز میں ساؤتھ افریقہ کی دو اہم وکٹیں گر گئیں۔ 
پہلی وکٹ بمراہ نے، جبکہ دوسری وکٹ ارشدیپ نے اپنے نام کی۔ 
تیز گیند باز بمراہ کی گیند سیدھا وکٹوں پر جا لگی، جبکہ ارشدیپ کی گیند سیدھا وکٹ کیپرکے ہاتھوں میں سما گئی۔ 
بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوادر : نا معلو م افراد نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی

تحویل میں لیےگئے ٹرالروں کی نیلامی کی جاتی، نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور فشریز سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوادر  : نا معلو م افراد نے  فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی

گوادر : گوادر کے علاقے پسنی حور میں نامعلوم افراد نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی۔ 
ذرائع کے مطابق گوادر میں فشریز ڈیپارٹمنٹ نے دو ٹرالروں کو غیر قانونی شکار کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر تحویل میں لیا تھا۔ بعد ازاں عدالتی حکم پر دونوں ٹرالروں کی نیلامی کی جانی تھی۔ 
اس سے پہلے کہ تحویل میں لیےگئے ٹرالروں کی نیلامی کی جاتی، نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور فشریز سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ 
نامعلوم افراد نے حملے کے دوران تحویل میں لیے گئے دونوں ٹرالروں کو آگ لگا دی۔ 
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ نے ایک ٹرالر کو مکمل، جبکہ دوسرے ٹرالر کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا۔ 
مطلقہ محکمے نے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا

اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا۔

نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کے مابین وسیع علاقائی جنگ کے خدشے کے ساتھ آیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے فریقین گولہ باری کے تبادلے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’’منظوری اور توثیق‘‘ کر دی گئی تھی جس پر حزب اللہ نے جواب دیا کہ اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں پروپیگنڈے کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان کے خلاف اسرائیل بھرپور طریقے سے جنگ کرے گا تو ہم بھی تمام اختیارات بشمول تمام مزاحمتی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ لڑیں گے اور اسرائیل کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

یاد رہے کہ اپریل میں ایک فضائی حملے کے بعد علاقائی جنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے جس میں دمشق میں ایرانی قونصل خانہ مسمار ہو گیا اور سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سات ارکان بشمول دو جنرل ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے جس میں ایران کے امریکی حمایت یافتہ شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll