آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، آمنہ علی اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سردار مصروف نے دلائل دیے کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی، اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ہیں، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں سوائے جھنڈوں کے۔
اسی کے ساتھ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔ بعد ازاں عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔

ڈمپر جلانے کا مقدمہ : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
- 2 hours ago

سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے کامعاملہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
- 2 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- an hour ago

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش
- 2 hours ago

مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے
- 3 hours ago

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- an hour ago

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- a few seconds ago

آسمان کو چھوتا سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 44 minutes ago

27 ویں آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کے ججز نے اجتماعی استعفے کی تجویز مسترد کر دی
- 3 hours ago

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- an hour ago

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 5 minutes ago











