پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر سیکرٹری نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کی ملی بھگت ہے


لاہور: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافہ ہونے کی اطلاعات پر پٹرول پمپس کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ایڈوانس رقم لینے کے باوجود بند کر دی.
پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سینئر سیکرٹری جنرل خواجہ عاطف نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جو ٹینکر آئل ڈپوؤں سے روانہ ہونے لگے تھے ان سے بھی پٹرولیم مصنوعات کو آف لوڈ کردیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر لاہور سمیت ملک بھر میں پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہوگا اور پٹرول پمپس پر لڑائی جھگڑے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سپلائی نہ دینے کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اور آئل کمپنیوں نے اس پر اربوں روپے منافع کمانا ہے۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین طارق وزیر علی کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آئل ریفائنری کی طرف سے سپلائی نہیں مل رہی جب آئل ریفائنری کی طرف سے سپلائی نہیں آئے گی تو کہاں سے پٹرول پمپس کو فراہم کریں ، چئیرمین اوگرا کو خط بھی لکھا ہے کہ آئل ریفائنری کی طرف سے تیل فراہم نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر تیل کی سپلائی ممکن نہیں رہے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر سیکرٹری نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کی ملی بھگت ہے، دونوں مل کر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ اگر سپلائی بروقت نہیں ملتی اور قیمت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے تو فائدہ بھی انہی کو ہوگا جن کے پاس کروڑوں لیٹر پٹرول کا ذخیرہ ہے۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 17 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 15 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 17 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 18 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 14 گھنٹے قبل











