جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں شدید بمباری،50 سے زائد فلسطینی شہید

شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں شدید بمباری،50 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں شدید بمباری،50 سے زائد فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شجاعیہ کے علاقے پر مسلسل فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔

یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب غزہ کی پٹی پر جنگ 265ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، جب کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے پٹی کے متعدد علاقوں خاص طور پر جبالیہ اور نصیرات کیمپوں، خان یونس اور بیت لاہیہ پرشدید بمباری جاری ہے۔

گزشتہ روز غزہ میں وزارت صحت نے جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئےبتایا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 37,718 فلسطینی ہلاک اور 86,377 زخمی ہو چکے ہیں۔

دنیا

کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا

امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا

امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا  حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 جبکہ  کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

 ڈیمو کریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست  مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں  270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف اگر انتخابی  سروں کے نتائج کو دیکھا جائے تو  قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔

امریکی انتخابات میں اس وقت سب کی نظریں سوئنگ اسٹیس پر مرکوز ہیں،  جن میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن شامل ہیں جہاں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے،جوکہ کسی بھی امیدوار کی ہار یا جیت کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  طیارے نے جنگی مشق کے لیے ریاست پنجاب کی آدم پور ائیر بیس  سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔

طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جبکہ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انڈین ایئرفورس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔

جبکہ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آ سکتے تھے، کسانوں نے  حکومت سے فصل کی تباہی کا معاوضہ ادا  کرنے بھی  کا مطالبہ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو،اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ بھارتی ائیر فورس کے طیارے گر کر طباہ ہو چکے ہیں، ابھی حال ہی میں  2  استمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll