جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیدیا

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیدیا
بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے ؟عوام دشمن بجٹ پیش کرتے ہوئےسرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے،بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکےہیں۔بجٹ 2021پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستان

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دی گئیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر در عمل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دی گئیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دیدی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دیدی گئیں، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے،یہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری 11 اقلیتی اور 67 خواتین کی ٹوٹل 78 نشستیں دوسری جماعتوں میں بانٹ دی تھیں ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی غیر قانونی سلوک ہورہا کسی بھی سیاسی جماعت کو آئین کے مطابق اس کی جیتی گئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں قومی اسمبلی پنجاب اور سندھ اسمبلی میں الیکشن کمیشن نے ہماری سیٹیں باقی جماعتوں کو دے دیں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا اور حکم دیا جو یہ ممبران(پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر) آئے وہ آئندہ کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ یہ 78 ممبران کسی کو ووٹ دینے کے قابل نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے ہم آئین میں ترمیم کرکے کسی جج کی ایکسٹینشن کے حامی نہیں ہم شروع سے کہتے آرہے کسی خاص شخص کے لیے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے کسی بھی جج کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب ، سندھ اور قومی اسمبلی میں ویمن اقلیتی نمائندوں نے حلف لیا تھا ، جبکہ ہمارا یہی موقف تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرنے دیں، اس لیے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ووٹ نہیں لیا گیا تھا،آج سپریم کورٹ نے حکم جاری کر تے ہوئے  الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا حکم معطل کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہم نے حلف اٹھانے سے پہلے یہ پوائنٹ آوٹ کیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ان لوگوں سے مکمل کی جائے جن کا حق بنتا ہے ، پھر صدر کے الیکشن کے وقت بھی کہا کہ یہ جو صاحبان آئے ہیں جنہوں نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا ہے ، یہ ووٹ نہیں دے سکتے، جب تک فیصلہ نہیں آتا، آپ صدارتی الیکشن نہ کروائیں، آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا کہ 78 ممبران کسی طرح ووٹ دینے کے حقدار نہیں ہے ۔

گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنے جارہی تھی وہ اپنی دو تہائی اکثریت ان سیٹوں کی بنیاد پر دکھا رہی تھی اس کا سدباب ہو گیاہے، اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم ہے ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ، سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے تھے، ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشتیں ہیں، وہ بھی ہمیں ملیں گی،عمران خان کے جو کیسز پنڈنگ ہیں ، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اس کو بھی سنیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کر یں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے پر زور

شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن  قائم کرنے پر زور

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر کہا گیا کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر میں امن کا قیام ہونا بہت ضروری ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے ، اجلاس میں شریک مختلف رکن ممالک کے وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے رابطہ گروپ کو کشمیری عوام کو اپنی ہی سرزمین پر بے اختیار کرنے کیلئے جاری بھارتی سازشوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف کو دبانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے بھارتی سربراہان کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات اور آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بلاجواز دعوئوں کا ادراک کرے۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے ، 5اگست 2019ء کے تمام غیر قانونی اقدامات، یکطرفہ کارروائیوں اور اس کے تحت آبادیاتی تبدیلی اور سیاسی انجینئرنگ کے اقدامات منسوخ کرے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll