بلغاریہ کی روجا اِگناٹووا کرپٹو کرنسی کے 4 ارب ڈالر کے فراڈ میں ملوث، 2017 سے غائب


امریکی سکیورٹی سروسز نے دنیا کی خطرناک ترین خاتون کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔ یہ خاتون دنیا کی سب سے زیادہ مطلوب خاتون بن گئی ہے۔
امریکہ میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اس سے قبل اس خاتون کے بارے میں صرف معلومات دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیش کش کی تھی۔ اس خاتون کو تاریخ کی سب سے بڑی عالمی فراڈ سکیموں میں سے ایک کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں امریکی حکام نے اس انعام کو بڑھا کر 5 ملین ڈالر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق اس خاتون کو لوسٹ کرپٹو کوئین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ انکرپٹڈ ڈیجیٹل کرنسیوں کے حامل افراد کے ساتھ بڑے فراڈ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے ہی وہ اب دنیا کی خطرناک ترین خاتون بن گئی ہے۔
بلغاریہ میں پیدا ہونے والی اور جرمن شہریت رکھنے والی روجا اگناٹووا پر اب تک کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈز میں سے ایک چلانے کا الزام ہے۔ اس نے 2014 میں OneCoin نامی جعلی کرپٹو کرنسی فروخت کر کے سرمایہ کاروں کو 4 بلین ڈالر کا دھوکہ دیا۔ 43 سالہ خاتون روجا اگناٹووا 2017 میں بغیر کسی سراغ کے غائب ہو گئی تھی اور 2022 سے امریکہ میں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔
ایف بی آئی نے اس کی تصویر کے ساتھ اس کے بارے میں معلومات میں لکھا ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اِگناٹووا مسلح محافظوں کے ساتھ سفر کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے اِگناٹووا نے پلاسٹک سرجری کروائی ہو یا کسی دوسرے طریقے سے اپنی شکل میں تبدیلی کرلی ہو۔
ایف بی آئی کا خیال ہے کہ ممکن ہے کہ وہ روس، یونان اور مشرقی یورپ جیسے مختلف ممالک کا سفر کرنے کے لیے جرمن پاسپورٹ استعمال کر رہی ہو۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ انہیں بلغاریہ کے کسی ایسے مافیا نے قتل کردیا ہوگا جس پر OneCoin فراڈ سکیم کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی شبہ ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق اِگناٹووا کو آخری مرتبہ 25 اکتوبر 2017 کو صوفیا سے ایتھنز جاتے ہوئے ریان ایئر کے طیارے میں دیکھا گیا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

