جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)


پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،جب شام لبنان اور فلسطین پر بمباری کی گئی ،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو اس وقت انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے،جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا حشر سب کے سامنے ہے۔
ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے تو سوال کیا جاتا تھا کہ ثبوت دیئے جائیں، کہا جاتاتھا کہ یہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے، ہماری بات پر کسی نے کان نہ دھرے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قرارداد انسانی حقوق اور جمہوریت کی نفی کرنے پر آئی ہے ، بعض بیرونی طاقتیں انسانی حقوق کی پاما لی کا شور مچا رہی ہیں،2018 کے انتخابات میں جب آر ٹی ایس کو بند کر کے اداروں کو انتقام لینے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن ) نے کہا کہ پاکستان میں ذ والفقار علی بھٹو ہو یا محمد نواز شریف ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ، اس پر کسی کو انسانی حقوق یاد نہ آئے ،پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور اٹیمی قوت کی بنیاد رکھنے واے ذوالفقار علی بھٹو کا حال سب کے سامنے ہے ،جب1993 میں محمد نواز شریف نے موٹر ویز اور پاکستان میں صنعتوں کے جال بچھائے سی پیک کے ذریعے پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا تھا، چین سرمایہ کاری کر رہا تھا اس وقت ان کو ہٹا دیا گیا ،اور ان کے خلا ف بیرونی اور اندرونی مخالف قوتوں کو یہاں سے کندھا ملتا ہے ،ان کے پیچھے اس وقت بھی چین کیسرمایہ کاری روکنے کا منصوبہ تھا۔سی پیک ٹو پر کام ہونے جا رہا ہے تو قرار داد یاد آگئی ہے،جب محمد نواز شریف جیل میں تھے تو امریکہ کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں روزگارکے مواقع فراہم کئے اوران کی چلتی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا۔2014 کے ایکٹر آج تک اکٹھے ہیں اور بانی پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی، پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول بنایا گیا، کیا آج ہم پھر انتظار کر رہے ہیں کہ 9 اور 10 مئی کا منصوبہ کوئی پھر سے بنائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو آج وہ پردہ اٹھانا ہو گا کہ بیرونی مداخلت کب کب ہوتی ہے اور کون کون اس میں ملوث ہوتا ہے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 9 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 11 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 11 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago








