کراچی : کورونا ویکسین سے انکار پر لیڈیز پولیس اہلکار ریڈار پر آگئیں، جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں روک دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ بنوں میں کورونا ویکسین سے انکار پر لیڈیز پولیس اہلکار کی شامت آگئی ۔ ڈی پی او بنوں نے کورونا ویکسین لگانے سے انکار پر 6 خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ معطل خواتین پولیس اہلکاروں کی معطلی کے ساتھ ساتھ انکی تنخواہیں روکنے کا بھی حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔ کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی احکامات کے مطابق تمام محکمہ جات نے ملازمین کو آخری وارننگ دے رکھی ہے۔
دوسری جانب کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے پر ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے 671 پولیس افسران اور اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کردی گئی ۔
ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں ہیں ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کاکہناہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کرانا ضروری ہے، قمبر شہدادکوٹ کا جو پولیس اہلکار یا افسر کورونا ویکسین نہیں لگوائے گا ان کی ماہ جون کی تنخواہ نہیں ملے گی ۔ ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔
خیال رہےکہ سندھ حکومت اور این سی او سی نے سرکاری و نجی ملازمین کےلیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے ، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مزید 57 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار633ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39ہزار 931ہو گئی ہے ۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 5 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 9 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 27 منٹ قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 20 منٹ قبل



