جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکارہ حنا خان کو تیسری اسٹیج کے چھاتی کینسر کی تشخیص

حنا خان نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں اس وقت اپنے تمام روز مرہ زندگی کے کام صحیح طریقے سے انجام دے رہی ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکارہ حنا خان کو تیسری اسٹیج 
 کے چھاتی  کینسر کی تشخیص
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف  بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے بارے میں پھیلے  مفروضوں کی وضاحت دی۔ 
اداکارہ حنا خان نے اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چھاتی کا کینسرتشخیص ہوا ہے جو کہ اس وقت تیسری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔ 
پچھلے کچھ روز سے ایک خبر کی بازگشت تھی جس میں بھارتی اداکارہ حنا خان کی وفات کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس خبر کی وجہ سے اداکارہ کے چاہنے والوں میں ایک بے چینی تھی مگر اب اداکارہ نے بذات خود افواہوں کی تردید کر کے اپنے چاہنے والوں کو اصل حالات سے با خبرکر دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝑯𝒊𝒏𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 (@realhinakhan)


حنا خان نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں اس وقت اپنے تمام روز مرہ زندگی کے کام صحیح طریقے سے انجام دے رہی ہوں۔ انہوں نے نہایت حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیماری کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ 
ادا کارہ حنا خان نے مشہور زمانہ بھارتی ٹی وی سیریل ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ اور ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ سمیت کئی اور پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 19 ملین سے زائد ہے۔

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی  صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ،ان کا دو ملکی دورہ 6 جولائی تک جاری رہے گا ۔چین کی وزارت خارجہ کے اتوار کو اعلان کے مطابق صدر شی جن پھنگ 2 سے 6 جولائی کے دوران قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی دعوت پر قازقستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وسطی ایشیا چین کے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے میں ایک اہم لنک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ ہوا تو فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین سے ماورا کوئی بھی تشریح نظریہ ضرورت کے تابع کہلائے گی،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوران سماعت نئی اصطلاحات متعارف ہوئیں، بادی النظر میں ان اصطلاحات کا مقصد پی ٹی آئی کو نظریہ ضرورت سے لچک کا ماحول فراہم کرنا معلوم ہوتا ہے۔ 

بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’وِل آف دی پیپل ‘‘کی اصطلاح کو میانمار میں فوج نے مارشل لاء کے نفاذ کی بنیاد بنایا،آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایسی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، آئین و قانون کی تشریح میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا تاثر جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول پیدا کرے گا،جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کا نقصان ناقابلِ تلافی ہو گا، جس سے فوجی مارشل لاء کے دروازے کھلیں گے۔ 

فارن فنڈنگ کے 2اگست 2022 کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو 7 ملین ڈالرز سے زیادہ کی غیر قانونی اورغیر ملکی فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی قیادت نے فارن فنڈنگ کو نہ صرف چھپانے کی کوشش کی بلکہ بانی پی ٹی آئی جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے،فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر  قیادت پر جو الزامات ثابت ہوئے وہ انتہائی نوعیت کے ہیں، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں سے فنڈنگ لینے کے اصل مقاصد اور عزائم جاننا پاکستانی قوم کا حق ہے۔  

انھوں نے مزید کہا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کو امریکہ، برطانیہ اور انڈین نژاد ڈونرز کا فنڈنگ کرنا بے مقصد نہیں ہو سکتا، کیا یہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہوئی؟ پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جائے؟ کیا پی ٹی آئی کو بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ فراہم کرنے کا مقصد ملک کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ تو نہیں تھا؟ فارن فنڈنگ کیس میں جو رقوم وصول ہونا اور زیر استعمال آنا ثابت ہوا، اس فنڈنگ کے حقیقی مقاصد اور عزائم کی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔  

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll