جی این این سوشل

تفریح

بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

معروف فوک گلوکارہ کے مشہور گیتوں میں لمبی جدائی،سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک،وے میں چوری چوری جیسے لازوال گیت شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے
بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے۔

معروف لوک گلوکارہ ریشماں 1947ء میں راجستھان میں پیدا ہوئیں، برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوگیا، خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا۔

ریشماں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، ریڈیو کے ایک پروڈیوسر سلیم گیلانی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ننھی ریشماں کو گاتے ہوئے سنا، 12 سال کی عمر میں ریشماں کو ریڈیو پاکستان پر آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا۔

1960ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کیلئے گانا شروع کر دیا، انہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے متعدد گیت گائے اور خوب شہرت سمیٹی، ریشماں کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچی اور بالی ووڈ میں یہ سحر انگیز آواز گونجی۔

معروف فوک گلوکارہ کے مشہور گیتوں میں لمبی جدائی،سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک، وے میں چوری چوری، اکھیاں نوں رین دے اکھیاں دے کول کول، ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا، عاشقاں دی گلی وچ مقام دے گیا شامل ہیں۔

ریشماں کو ستارہ امتیازاور لیجنڈز آف پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، لوک گلوکارہ 3 نومبر 2013ء میں گلے کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری 

پرومو کی 20سیکنڈ کی ویڈیو میں ’جلد آرہا ہے‘ بھی لکھا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا۔

بھارتی سپورٹس چینل  اسٹار اسپورٹس کی جانب سےچیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔

پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور بھارت باؤلر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

 

پرومو کی 20سیکنڈ کی ویڈیو میں ’جلد آرہا ہے‘ بھی لکھا ہوا ہے۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ کے براڈکاسٹرز کو بھی آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے باضابطہ اجرا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اب بھی حتمی طور پر کچھ طے نہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ’ہائبرڈ‘ ماڈل پر رضامند ہوچکا ہے۔

تاہم، دیگر رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے جو شرط عائد کی ہے، بھارت اس پر رضامند ہوچکا ہے ، جس کے تحت اگر بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول کسی بھی ایونٹ میں نہیں جائےگا اور 3 سال تک دونوں ٹیموں کے دوران میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح  رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی   کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے مگر بھارت کی روائتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

کرنل کِم ہیون نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگ کرخود کو نااہل قرار دیا۔ اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل کِم ہیون نے کہا کہ اس رات انہوں نے خود کو بہت بڑے خطرے میں ڈالا جس پر وہ اپنے آپ کو ایک نااہل اور غیر ذمہ دار کمانڈر سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں۔

کرنل کِم کا کہنا تھا کہ میں نے قومی اسمبلی پر فورسز کی تعیناتی کے احکامات دیے اور میں ہی وہاں ہیلی کاپٹر پر پہنچنے والا پہلا کمانڈر تھا، میں نے فوجی دستوں کو عمارت سیل کرنے کے احکامات دیے جس پر فوجی دستے زبردستی عمارت میں گھسے، اس دوران عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے۔

اسپیشل فورس کے کمانڈر نے ملک کے سابق وزیر دفاع پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مارشل لا کی رات فوجیوں کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندو خیل کا وکیل سے مکالمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک مقدمہ نہ سنا جائے، عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ یہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے تاخیر ی حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے۔

جسٹس جمال مندو خیل نے وکیل حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کہ کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کا کوئی پیارا زیرِ حراست نہیں اس لیے تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے تحت ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بنچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے تحت ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

واضح رہے اعتزاز احسن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll