جی این این سوشل

پاکستان

فیصل واوڈا کی عدالت عظمی ٰ سے انوکھی معافی

فیصل واوڈا نے کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے باعث عدالت نے انہیں معاف کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل واوڈا کی عدالت عظمی ٰ سے انوکھی معافی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واؤڈا سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں میڈیا ٹاک سے پہلے سجدہ ریز ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واؤڈا اپنے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس واپس ہونے پر سجدۂ شکر بجا لائے۔

فیصل واؤڈا سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ ریز ہو گئے۔

فیصل واوڈا نے کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے باعث عدالت نے انہیں معاف کردیا ۔ 

عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔

پاکستان

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے، جسٹس بابرستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

aسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کے فیصلے کے حکم نامے میں لکھا کہ قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے،سسٹم کےذریعے40لاکھ شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے،وزیراعظم اورکابینہ اس ماس سرویلنس کےاجتماعی اورانفرادی طورپرذمےدارہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت امیدکرتی ہےوزیراعظم انٹیلیجنس ایجنسیوں سےرپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنےرکھیں گے،وزیراعظم لا فل مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانےکے پابند ہوں گے،وزیراعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ لا فل انٹرسیپشن منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور ماس سرویلنس کا ذمہ دار کون ہے؟وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کا انچارج کون ہےجو شہریوں کی پرائیویسی کو متاثر کر رہا ہے،تمام ٹیلی کام کمپنیاں لا فل انٹرسیپشن مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق اپنی رپورٹس 5 جولائی تک جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو  کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو شاباش 

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) سے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کو سراہا۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بہترین شخصیت ہو۔ 
نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی فائنل ٹرافی جیت لی۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز بلے باز روہت شرما کے کرکٹ کے کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll