تفریح

شاہ رخ خان اپنی اولاد میں سب سے زیادہ پیار کس سے کرتے ہیں؟

میں اپنے خاندان سے سیکھتا ہوں اور میں نے صبر کرنا اپنے گھر سے سیکھا ہے،شاہ رخ خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 3rd 2024, 3:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ رخ خان اپنی اولاد میں سب سے زیادہ پیار کس سے کرتے ہیں؟

شاہ رخ خان نے  اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں مداحوں  سے گفتگو کی۔ اداکار نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو سیشن #AskSRKؔؔ میں بہت سے سوالات کا جواب دیا۔

سیشن تقریب کے  دوران تقریب میں ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ اگر ان کے تینوں بچوں (آریان خان، سوہانا خان اور ابراہم خان) میں کبھی لڑائی ہوئی تو وہ کس کا ساتھ دیں گے ؟

اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے تینوں بچوں میں کبھی لڑائی نہیں ہوئی اور ہونی بھی نہیں چاہیے بعض اوقات بچوں میں لڑائیوں سے جائیداد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اوراگر کسی بات پر لڑائی ہو بھی جائے تو میں اپنے بیٹوں کے مقابلے میں اپنی بیٹی سوہانا خان کا ساتھ دوں گا۔

بالی وڈ کنگ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لڑکیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ میں انہیں بہت مضبوط سمجھتا ہوں، اس لیے میں سہانا کا ساتھ دوں گا۔

 اس موقع پر شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا، کہ "میں اپنے خاندان سے سیکھتا ہوں کہ آپ کتنا زیادہ صبر کرتے ہیں اس کا دارو مدار آپ کے بچوں کی تعداد سے ہے، میں نے اپنے گھر سے صبر کرنا سیکھا ہے۔