پاکستان
خیبر پختونخواہ پولیس کی کرپشن بے نقاب کرنے پر نامور صحافی پر بے ہیمانہ تشدد
صحافی میاں عمران ارشد اپنی ٹیم کے ہمراہ خیبر پختونخواہ گئے، جہاں پولیس تھانہ میں بجلی چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
خیبر پختونخواہ: خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر کے تھانہ کی پولیس نے اپنی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں نجی چینل کے صحافی پر بے ہیمانہ تشدد کر کے لہو لہان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے صحافی میاں عمران ارشد اپنی ٹیم کے ہمراہ خیبر پختونخواہ گئے، جہاں پولیس تھانہ میں بجلی چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
کرپشن افشاء ہونے پر پولیس نےصحافی عمران ارشد اور ان کی میڈیا ٹیم پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
صحافی میاں عمران ارشد نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے عمران خان آج جیل میں ہیں۔ ایسے لوگوں نے اپنی ناقص کارکردگی دکھا کر عمران خان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ کیمرے میں آگیا، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب عوام کے ساتھ روز ہوتا ہے۔
صحافی عمران ارشد نے فروری 2024 کے الیکشنز سے قبل لاہور میں جعلی بیلٹ پیپر کی چھپائی کو بے نقاب کیا تھا۔ اس انکشاف کا براہ راست فائدہ سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو ہوا تھا۔
علاقائی
پولیو ورکر ز کی سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ
ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا
جیکب آباد میں پولیو ورکر کے سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پرسندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر جیک آباد ظہور علی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
ظہور علی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر کشمور کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کے سپرد کر دیا گیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا،سمیر نور چنا کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔اسی طرح ایس ایس پی جیکب آباد کا اضافی چارج ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر بروہی کے سپرد کردیاگیا،
انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افسران کو ہٹانے کے چار الگ الگ سے نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔
دنیا
ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق
حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
بوشہر:ایران کے جنوبی مغربی صوبے بوشہر میں ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ بوشہر اور شمال مشرق میں واقع شہر مشہد کے درمیان سفر کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم بس میں سوار مسافروں کی کل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں سڑک کے حادثات کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہر سال ہزاروں افراد سڑک کے حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ عدلیہ کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سالانہ سڑک کے حادثات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ہی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کا ٹرک سے تصادم ہوا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔
دنیا
صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ، 38 فلسطینی شہید
اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔
دوسری جانب یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کےعزائم کو ناکام بنا دیں گے۔
ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی