Advertisement
علاقائی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کتاب ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ 2 کروڑ میں فروخت 

شیخ رشید احمد نے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ ان کو حالیہ ایک کتاب لکھنے کی آفر ہے، جس کی قیمت لگ بھگ 8 کروڑ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 30th 2024, 12:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کتاب ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ 2 کروڑ میں فروخت 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ مارکیٹ میں دو کروڑ میں فروخت ہوئی۔ 
سابق وزیر نے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ ان کو حالیہ ایک کتاب لکھنے کی آفر ہے، جس کی قیمت لگ بھگ 8 کروڑ ہے۔ 
سابق وزیر شیخ رشید نے جی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی لکھی ہوئی کتابوں میں سے ان کے دل کے سب سے زیادہ قریب کتاب’’ ڈھلتے سائے‘‘ ہے، مگر بد قسمتی سے یہ زیادہ بک نہ سکی۔ 
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے سیاستدانوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی میں طویل سیاسی جدوجہد کی اور کئی وزارتوں کا قلم دان سنبھالا۔ کویڈ 19 کی وباء کے دوران علالت کے دنوں میں انہوں نے اپنی ایک سوانح عمری ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘لکھی، جس میں انہوں نے اپنی پچاس سالہ سیاسی جدوجہد کا تفصیلی احاطہ کیا۔ لوگوں نے شیخ رشید کی لکھی گئی کتاب کو بھر پور پسند کیا۔

Advertisement
Advertisement