جی این این سوشل

پاکستان

ایکنک اجلاس میں سندھ کیلئے مختلف 19 منصوبوں کی منظوری

وفاق نے کراچی کیلئے اربوں کے منصوبوں کی منظوری دیدی ، منظور کیے گئے منصوبوں میں کراچی کو قابل رہائش شہر بنانے سمیت کئی منصوبوں شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایکنک اجلاس میں سندھ کیلئے مختلف 19 منصوبوں کی منظوری
ایکنک اجلاس میں سندھ کیلئے مختلف 19 منصوبوں کی منظوری

وفاق نے کراچی کیلئے اربوں کے منصوبوں کی منظوری دیدی ، منظور کیے گئے منصوبوں میں کراچی کو قابل رہائش شہر بنانے سمیت کئی منصوبوں شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 19 منصوبوں کی منظوری دیدی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) کا اجلاس ہفتہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ،وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی ۔

اجلاس میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کے مختلف اجلاس میں تجویز کردہ اکیس ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا، اجلاس میں 19منصوبوں کی منظوری دی گئی، فورم نے چار سو ملین ڈالر ورلڈ بینک کے فنڈ سے انٹیگریٹڈ فلڈ ریسیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پروگرام (IFRAP) کے چارذیلی اجزاء کی منظوری دی،پی ایس ڈی پی 2024-25 میں بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 بلین روپے مختص کیے گئے ۔

 سندھ میں شروع کیے جانے والے متعدد منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ، ان منصوبوں میں 296 ارب روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ بھی شامل ہے،سندھ اے ڈی پی میں شامل دیگر منصوبوں میں جن کی منظوری دی گئی تھی ان میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ فیز II اور کراچی کا مسابقتی اور رہنے کے قابل شہر شامل ہیں۔

فورم نے کراچی میں 13.502 بلین روپے کی معقول لاگت سے گرین لائن بی آر ٹی ایس کے آپریشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی ،سی پیک کے تحت آنے والے منصوبوں میں سے، فورم نے تھاکوٹ اور رائے کوٹ کے درمیان کے کے ایچ کی ری الائنمنٹ کو 13.067 بلین آر ایم بی کی معقول لاگت کے ساتھ ساتھ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دی۔

تجارت

جاپان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے

پانچ ہزار کے نئے نوٹ پر ’’تُسودا اُمیکو‘‘ کی تصویر ہے جو حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والی پہلی جاپانی خواتین میں شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے  نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے

 ٹوکیو: جاپان نے 20 سالوں میں پہلی بار ہولوگرام ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کر دیا ہے۔


ہولوگرام ٹیکنالوجی سے مزین نئے نوٹوں کے اجراء کی افتتاحی تقریب ٹوکیو کے علاقے نیہون باشی میں واقع بینک آف جاپان(بی او جے) کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر بی او جے کے گورنر ’’اُو اے دا کازُو او‘‘ نے کہا کہ مارکیٹ سے پرانے کرنسی نوٹ کی واپسی کے لیے بینک 16 کھرب ین یا تقریباً 9 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جلد از جلد گردش میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اُو اے دا کازُو او کے مطابق مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی کھیپ مالیاتی اداروں کے حوالے کر دی۔ توقع ہے کہ بہت سے مالیاتی ادارے نئے نوٹ منتخب کردہ شاخوں کو آج ہی سے فراہم کریں گے۔

دس ہزار ین کے نئے نوٹ پر ’’شیبو ساوا ایچی‘‘ کی تصویر نقش ہے۔ یہ کاروباری شخصیت بابائے جدید جاپانی معیشت کے نام سے جانی جاتی ہے۔ وہ تقریباً پانچ سو کاروباروں کے آغاز یا فروغ میں شامل تھے۔


پانچ ہزار کے نئے نوٹ پر ’’تُسودا اُمیکو‘‘ کی تصویر ہے جو حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والی پہلی جاپانی خواتین میں شامل تھیں۔

ایک ہزار ین کے نئے نوٹ پر ’’کیتا ساتو شیبا سابُورُو‘‘ کی تصویر ہے۔ وہ ایک ماہر جرثومیات ہیں جنہوں نے تشنج کے علاج میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جعلسازی کرنے کو مزید مشکل بنانے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

جاپان کی نیشنل پرنٹنگ بیورو کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر یہ پہلا موقع ہے جب کرنسی نوٹوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

آستانہ کے نور سلطان نذر بائیووف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم کنات بزمبایوف، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب پانچ منزلہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

صہیونی فورسز کی خان یونس میں ایک اور حملے میں 12 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll