جی این این سوشل

پاکستان

موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا: وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اورکابینہ کی جانب سے موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی گئی ہے جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا: وزیر خزانہ شوکت ترین
موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا: وزیر خزانہ شوکت ترین

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اور کابینہ نے مخالفت کی ہے، جس پر اب یہ تجاویز ختم کیں جارہی ہیں۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 3منٹ سے زائد فی کال پر ایک روپیہ ٹیکس کی تجویز تھی جسے اب ختم کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالزاورایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے۔

 

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے کل گروتھ بجٹ پیش کیا ہے اور ہمارا چیلنج ہے گروتھ کو مستحکم کرنا ہے، برآمدات بڑھا کر ہمیں ڈالر کمانے ہیں، آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے جب کہ بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ریٹیلرز کی 1500 ارب کی سیل ہے، تمام بڑے اسٹورز پر سیلز ٹیکس لگانا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے، ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سال سے غریب کو قرضہ نہیں ملا اور تربیت نہیں ملی، 70 سال سے چھوٹے کاشت کار کو کچھ نہیں ملا، کمرشل بینکوں سے چھوٹے فلاحی بینکوں کو قرضے دیں گے، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے اور چھوٹے کاشت کار کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے جب کہ بینکوں کو چھوٹے کاشت کار اور غریبوں کی لسٹیں بھی دیں گے، اپنی چھت کے لیے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے اور غریب کسان کو 5 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکا ہے، ہم جو چیزیں ایکسپورٹ کرتے تھے اب وہ امپورٹ کررہے ہیں، ہم دالیں، گندم اور چینی بھی امپورٹ کررہے ہیں، ہم نے اپنی فصلوں پر توجہ نہیں دی اب اس پر توجہ دیں گے۔

 

پاکستان

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے، پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں، ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت بین القوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ وہ ان جرائم پر بھارت کا احتساب کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث رہا ہے، اس حوالے سے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے گئے ہیں ، افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کارروائی کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے بڑھتی جارحیت اور غیر قانونی آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا اس حکومت نے 2 فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں، ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں جمعرات کو کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، جہاں شاندار کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ  کا اعلان

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

وہاب ریاضنے کہا کہ حارث روف، اعظم خان اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll