جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ کے نام کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج  چیف جسٹس کے عہدے پرفائز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے زریعے ہوا، جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

 

پاکستان

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

جمعرات کی سہ پہر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہم سب کو پوری غزہ کی پٹی میں آزادانہ امدادی اشیاء کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچوں سمیت سینتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ تمام دیرینہ مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی قرارادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

آستانہ کے نور سلطان نذر بائیووف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم کنات بزمبایوف، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ نے  اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200میزائل داغ دیے

حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 200 کے قریب میزائل داغے ہیں۔

 خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے گولان ڈویژن 210 کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ م فضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈکوارٹر پر 200 کاتیوشا میزائل فائر کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "غزہ کے ثابت قدم لوگوں کی حمایت اور بہادر اور عظیم مزاحمت کی مدد کے سلسلے میں اور شہر طائر کے علاقے الحوش میں صہیونی دہشت گردی کے جواب میں آج بدھ 3 جولائی 2024 کو مزاحمت کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرک میں 769ویں بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll