جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد عوامی ردعمل کے تناظر میں سنجیدگی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا یو یو ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بحال کردیا۔ 

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے۔ مخصوص آواز پر کھلاڑی نے مڑنا ہوتا ہے، جس دوران کھلاڑی کو اپنے بھاگنے کی رفتار بھی بڑھانی ہوتی ہے۔ 

اس طرح یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آٹھ منٹ اور 15 سے 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ مختلف رفتار سے بھاگتے ہوئے طے کرنا ہوتا ہے

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہتک عزت قانون 2024 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس امجد رفیق نے سیکرٹری پی ایف یو جے ،ایمنڈا سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں قانون کی مختلف شقیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں۔عدالت میں تو کوئی متاثرہ شخص آیا ہی نہیں۔ابھی تک اس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی متاثرہ شخص ہی قانون کے خلاف درخواست لے کر آئے، قانون اگر بنیادی حقوق کے خلاف ہے تو وہ چیلنج ہو سکتا ہے، ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس سے صوبائی عصبیت کو ہوا ملے گی ؟ اگر حکومت یہ بیان دیتی ہے کہ اس قانون کے تحت کارروائی نہیں ہو گی تو میں حکم امتناع جاری نہیں کرتا۔ آپ قانون کو ایسے نافذ نہ کریں، قانون پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ  درخواستیں صرف اندازوں پر مبنی ہیں عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب بہت طاقت ور آدمی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ طاقت ور صرف عدالت ہے، ہم تو صرف عدالت کے آفیسر ہیں، میں تین چار دن سے کیسز سن رہا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ عدالت طاقت ور ہے عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ کے اعشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ پارٹی ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی ارکان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کابینہ کے کچھ ارکان بھی وزیراعلیٰ سے نالاں ہیں۔  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

درآمدات اور برآمدات  میں بڑھتا ہوا فرق کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت افسران کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈڈویلپمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹرقذافی رند نے کہا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت آفسران کی کامن ٹریننگ پروگرام کے بعد مختلف شعبوں کیلئے سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

درآمدات اور برآمدات  میں بڑھتا ہوا فرق کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت افسران کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے


درآمدات اور برآمدات  میں بڑھتا ہوا فرق کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت آفسران کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

فیصل آباد:درآمدات اور برآمدات  میں بڑھتا ہوا فرق کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت آفسران کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے انہیں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے سٹیک ہولڈر زسے قریبی رابطوں اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ یہ بات میاں فرخ اقبال چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(نارتھ زون) نے زیر تربیت کامر س اینڈ ٹریڈ آفسروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایسوسی ایشن کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن گارمنٹس بنانے والے یونٹس کی ملکی سطح پر واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ ہمارے چارآفسز ہیں ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ ریجنل آفس لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں واقع ہے۔2000سے زائد ممبران پر مشتمل ہوزری سیکٹر تقریبا پانچ لاکھ خاندانوں کو روزگار مہیا کرتا ہے سب سے زیادہ نوکریاں مہیا کرنے والا ادارہ ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ پی ایچ ایم اے کے ممبران گارمنٹس کی برآمدات سے تقریبا 4.4 بلین ڈالر کا زر مبادلہ  کماتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل میں کمی کی بنیادی وجہ سٹیک ہولڈرز اور پالیسی میکرز کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی قرضوں پر انحصار کم کر کے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھانا چاہئے تاکہ ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمایا جاسکے کیونکہ جو ممالک معاشی طور پر مضبوط ہوتے ہیں وہ نہ صرف اندرونی طور پر خوشحال بلکہ بین الاقوامی برادری میں بھی انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ 

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈڈویلپمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹرقذافی رند نے کہا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ کے زیر تربیت آفسران کی کامن ٹریننگ پروگرام کے بعد مختلف شعبوں کیلئے سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان زیرتربیت افسران کے یہاں دوروں کا مقصد اصل سٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے قابل عمل اور بزنس فرینڈلی فیصلے کر سکیں۔
محمد امجد خواجہ سابق چیئرمین پی ایم ایچ اے نے کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ حکومت نے بجٹ میں مزید ٹیکسز کا بوجھ بھی ڈال دیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے کچھ نمائندے بزنس کمیونٹی کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے حالانکہ ہماراسیکٹر قیمتی ذرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ  لوگوں کو روزگاربھی مہیا کررہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll