جی این این سوشل

دنیا

یو اے سی اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے سی  اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں میں نئے ہجری سال 1446ء کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار سے ہوگا۔

دوسری طرف عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فیصلہ محفوظ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی میں ہوئی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا جیل سپرینٹنڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناؤں گا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پراتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اس لیے جا رہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ  ہونے کی  وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد : پاکستان کی مقبول  ترین سیاسی جماعت پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا، اسی  سلسلے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے   7 جولائی  کو اسلام آباد  کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ  کرنے سے روک دیا۔  پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہائی کورٹ نےدے رکھی تھی ، چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کےجلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ۔  وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے۔ 
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی معاملات اتنے سنگین تھے کہ اجازت نہ مل سکی، یا پھر یہ آزادی اظہار رائے پر بندش کی ایک نئی کوشش تھی، جو حکومت کی جانب سے ایک اپوزیشن جماعت کے خلاف کی گئی۔ 
حکومت کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی  عوامی اجتماع کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کی صوابدیدگی ہے۔  پولیس نمائندگان کے مطابق 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا، جو ممکنہ طور پر آئندہ  دنوں میں اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے سدباب کے لیے سنگجانی اور ترنول کے علاقے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن تا حال جاری ہے۔ 
سیاسی استحکام کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ فقدان رہا ہے۔ ایوان کہ جہاں پر قانون سازی کی جانی چاہیے، وہاں گالم گلوچ کا بازار گرم رہتا ہے۔ ایسے حالات میں جہاں حکومت وقت اور اپوزیشن پارٹی کے اختلاف عروج پر ہیں، ایسے میں  پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ قیادت  بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے جلسے  کی تاریخ کو مزید مؤخر کر دیا ہے۔  کمشنر اسلام آباد نے  اجازت نامہ منسوخ کر کے عدالتی حکم عدولی کی،  مگر پاکستان تحریک انصاف نے حالات کی نزاکت کو بھانپتےہوئے  اپنا مؤخر کیا گیا جلسہ بعد از محرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت کی حکم عدولی کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی۔  ساتھ ہی انہوں نے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں جلسے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بعد از محرم بھی حکومت کی جانب سے کسی علاقائی وجوہات کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف کا  جلسہ مؤخر کروانے کی کوشش کی گئی، تو پھر ایک عام عوامی تاثر یہی جائے گا کہ یہ حکومت کی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی ایک کوشش ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll