صحت کی سہولیات میں بہتری اور عوام کی دہلیز تک پہنچا نا میرا خواب ہے، مریم نواز
مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا،انفراسٹرکچر کی تعمیر و نو تک سروسز میں بہتری ممکن نہیں


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات میں بہتری اور عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا،انفراسٹرکچر کی تعمیر و نو تک سروسز میں بہتری ممکن نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت شعبہ صحت میں اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے دوران مریم نواز نے مراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہوں گے، ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر ز کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی، ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں گارڈز کی طرف سے پیسوں کی وصولی کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کے لئے پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز نے ہسپتالوں میں لیپرو سکوپی اور انڈوسکوپی سروسز جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں راجن پور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پورکے نئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا پلان فوری طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا کہ مراکز صحت میں ادویات کی 100فیصد مفت فراہمی یقینی جائے اور میڈیسن سپلائی چین میں بہتری لائی جائے۔
دوران اجلاس بتایا گیا کہ پنجاب کے 200 بنیادی مراکز صحت میں مارچ تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی، 717 ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کونیوٹریشن ٹریننگ کرائی جائے گی، دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجسٹ ہفتے میں ایک بار دورہ کریں گے جبکہ سی ٹی سکین اور پتھالوجی سروسز آؤٹ سورس کی جائیں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت کی ہر سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے، مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا،انفراسٹرکچر کی تعمیر و نو تک سروسز میں بہتری ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سپیشلائزڈ ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے، ہیلتھ سروسز کو گھر تک پہنچانے کا ماڈل اپنایاجائے،سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کو لیپرو سکوپی پر لانا چاہیے،گزشتہ چار سال صحت سمیت ہر شعبے میں گڈگورننس کا بحران رہا۔

عالمی سطح پر قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین
- 40 minutes ago

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- 3 hours ago

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 6 hours ago

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
- 5 hours ago

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 3 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی
- 37 minutes ago

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 6 hours ago

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اپ ٹریک بند
- 44 minutes ago

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 5 hours ago

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- 4 hours ago

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 5 hours ago