جی این این سوشل

تجارت

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران قائم کی گئی کمپنیوں سے 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔ شنہوا نے ویتنام کے جنرل شماریات کے دفتر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے کاروباری اداروں کے سرمائے کا تخمینہ 744.2 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (29.2 بلین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس عرصے میں قائم ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بجلی، پانی، گیس کی پیداوار اور فراہمی کے شعبہ سے ہے اور ان میں 15.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹوموبائل اور موٹر سائیکل کی مرمت کے شعبے میں قائم ہونے والی کمپنیوں میں 13.8فیصد اور مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ انڈسٹری کے شعبہ میں قائم ہونے والی نئی کمپنیان گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے۔مزید برآں ویتنام میں ایسی کمپنیاں جو بند ہو چکی تھیں میں سے 39 ہزار کمپنیوں نے رواں سال جنوری اور جون کے درمیان اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔

 

کھیل

پروفیشنل باکسنگ فائٹ، پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف کو شکست

شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک کر تے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پروفیشنل باکسنگ فائٹ،  پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف کو شکست

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں بھارتی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک کر تے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حریف کے خلاف کامیابی کیساتھ شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری میں ایشین چیمپئن بن گئے ہیں۔

شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں ، وہ بیک وقت 3 ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ  ہونے کی  وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد : پاکستان کی مقبول  ترین سیاسی جماعت پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا، اسی  سلسلے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے   7 جولائی  کو اسلام آباد  کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ  کرنے سے روک دیا۔  پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہائی کورٹ نےدے رکھی تھی ، چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کےجلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ۔  وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے۔ 
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی معاملات اتنے سنگین تھے کہ اجازت نہ مل سکی، یا پھر یہ آزادی اظہار رائے پر بندش کی ایک نئی کوشش تھی، جو حکومت کی جانب سے ایک اپوزیشن جماعت کے خلاف کی گئی۔ 
حکومت کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی  عوامی اجتماع کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کی صوابدیدگی ہے۔  پولیس نمائندگان کے مطابق 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا، جو ممکنہ طور پر آئندہ  دنوں میں اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے سدباب کے لیے سنگجانی اور ترنول کے علاقے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن تا حال جاری ہے۔ 
سیاسی استحکام کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ فقدان رہا ہے۔ ایوان کہ جہاں پر قانون سازی کی جانی چاہیے، وہاں گالم گلوچ کا بازار گرم رہتا ہے۔ ایسے حالات میں جہاں حکومت وقت اور اپوزیشن پارٹی کے اختلاف عروج پر ہیں، ایسے میں  پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ قیادت  بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے جلسے  کی تاریخ کو مزید مؤخر کر دیا ہے۔  کمشنر اسلام آباد نے  اجازت نامہ منسوخ کر کے عدالتی حکم عدولی کی،  مگر پاکستان تحریک انصاف نے حالات کی نزاکت کو بھانپتےہوئے  اپنا مؤخر کیا گیا جلسہ بعد از محرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت کی حکم عدولی کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی۔  ساتھ ہی انہوں نے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں جلسے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بعد از محرم بھی حکومت کی جانب سے کسی علاقائی وجوہات کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف کا  جلسہ مؤخر کروانے کی کوشش کی گئی، تو پھر ایک عام عوامی تاثر یہی جائے گا کہ یہ حکومت کی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی ایک کوشش ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll