جی این این سوشل

کھیل

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں، پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی ،  پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، میچ یکم مارچ 2025 کو ہو گا۔

اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی نے چیمپنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی۔ سیکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کروادی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ 10 مارچ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 58 ہزار تجاوز کر گئی

ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد  58 ہزار  تجاوز کر گئی

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار  سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائےگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صدارتی مباحثے کے دوران میں بیمار اور تکلیف سے دوچار تھا، صدر جو بائیڈن

اسٹیج پر گزرے 90 منٹ اُس سب کو نہیں مٹا سکتے جو کچھ انہوں نے ساڑھے تین سال کے عرصے میں کیا ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدارتی مباحثے کے دوران میں بیمار اور تکلیف سے دوچار تھا، صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں اپنی کمزور کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس کے وہ اکیلے ذمے دار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے انٹرویو میں امریکی صدر نے اپنی مایوس کن کارکردگی کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مباحثے میں وہ بیمار اور تکلیف سے دوچار تھے۔ نزلے میں مبتلا ہونے اور طویل پروازوں کے سفر کے سبب وہ تھکے ہوئے تھے۔

بائیڈن نے اقرار کیا کہ مباحثے میں ان کی کارکردگی خراب رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر گزرے 90 منٹ اُس سب کو نہیں مٹا سکتے جو کچھ انہوں نے ساڑھے تین سال کے عرصے میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 81 سالہ ڈیموکریٹ صدر کو نومبر میں مقررہ صدارتی انتخابات کی نامزدگی سے دست برداری کے بڑھتے ہوئے مطالبات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جون پیئر نے بائیڈن کی دوسری بار نامزدگی سے دست برداری کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر انتخابی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کا ہر گز نہیں سوچ رہے ہیں۔ جو بائیڈن آئندہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کریں گےاور اس کا مقصد صحافتی ذرائع کے سامنے اپنے اظہار اور روانی سے بولنے کی صلاحیت ثابت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس میں دو ڈیموکریٹ ارکان پارلیمنٹ نے رواں ہفتے علانیہ طور پر مطالبہ کیا تھا کہ صدارتی انتخابات میں بائیڈن سے زیادہ مضبوط امیدوار سامنے لایا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll