پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا

لندن: برطانیہ میں قبل از وقت عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
برطانوی عام انتخابات میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 سے رات2 بجے تک بنتا ہے۔
پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے اپوزیشن کی لیبر پارٹی، حکمران کنزریٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی، ریفارمز اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں 4500 سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا۔
متعدد پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ برطانیہ کے گزشتہ انتخابات میں 15 برٹش پاکستانی کامیاب ہوئے تھے۔
یو کے کی 650 نشستوں میں 533 انگلینڈ کی، 40 ویلز کی، 59 اسکاٹ لینڈ کی اور 18 شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔ الیکشن میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا۔
پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائےگئے ہیں۔ برطانوی انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
برطانیہ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 326 نشستیں درکار ہیں۔ نو منتخب پارلیمنٹ کے ارکان 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں انتخابات جنوری 2025 کو ہونے تھے تاہم کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک نے متعدد کابینہ کے ارکان کے استعفوں کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل





