جی این این سوشل

موسم

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی فیڈر ز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے  موسم خوشگوار
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح ہونے والے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث کئی فیڈر ز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

لاہور کے علاقے مال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، شالیمار، باغبانپور، گلبرگ، ماڈل ٹائون، اقبال ٹائون، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونیوالے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات، مرید کے، کامونکی، شرقپور، اٹک اور حافظ آباد میں بھی خوب بارش برسی۔ بارش سے گرمی میں کمی کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبے صدارتی محل میں مذاکرات کے بعد صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ پانچ سال بعد تاجکستان کے اپنے دورے کے دوران میں نے ایک بار پھر چینی اور تاجک عوام کے درمیان پائیدار بھائی چارے کو محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صدر رحمان کے ساتھ ایک مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ ہم نے نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور متفقہ طور پر ایک ہم نصیب چین۔تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا جس میں نسلوں کے لئے دوستی، یکجہتی اور اعلیٰ نقطہ آغاز سے باہمی فائدہ شامل ہے۔ ہم نے معیشت اور تجارت، رابطے، معدنیات، سلامتی اور عوام کے درمیان تعاون کے شعبوں میں تعاون پر 20 سے زائد بین الحکومتی اور بین محکمانہ دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے۔ چین اور تاجکستان کے تعلقات نے ایک نئی سمت اختیار کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کھولے ہیں۔

میں نے صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے ملک سے باہر میڈلز دینے کی تقریب منعقد کی ہے جو صدر رحمان اور تاجکستان کے تمام عوام کے لیے چینی عوام کی گہری دوستی کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریق ہمیشہ کی طرح دوستانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیں گے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں گے اور اپنی اپنی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll