نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی رہے گی تاہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی اجازت سے آسامیاں قائم ہوپائیں گی


خیبر پختونخوا حکومت نے قومی خزانے سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینار اور بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں ہو گی۔یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور مالیاتی نظم وضبط کے لیے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔
محکمہ خزانہ کے پی سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی رہے گی تاہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی اجازت سے آسامیاں قائم ہوپائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق ایمبولینسز، فائربریگیڈ، ٹریکٹرز، ٹرک، بسوں، مسافر گاڑیوں، قیدیوں کی گاڑیوں اور ریسکیو کے لیے درکار گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔
کفایت شعاری پالیسی کے تحت حکومت نے صوبائی اخراجات پر بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی عائد کردی ہے اور بغیر کسی مناسب وجہ کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام محکمے اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اخراجات کریں گے اور کوئی ضمنی یا اضافی گرانٹ نہیں مانگیں گے اور صوبائی آمدن میں اضافے کے لیے صوبائی ریونیو ریویو کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی کے ساتھ صوبائی وزیرخزانہ کی زیر صدارت منعقد کیاجائے گا۔
حکومت نے آگاہ کیا کہ محکمہ خزانہ کی منظوری سے ہی جاری سال کے دوران عارضی ملازمین کی بھرتی ہوپائے گی لیکن رخصت پر گئے ملازمین کی آسامیوں پر کوئی بھرتی نہیں ہوگی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ خالی آسامیوں پر سرپلس پول کی این او سی کے بغیر کوئی بھرتی نہیں ہوگی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی کلیئرنس کے بغیر کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ زیر غور نہیں لایاجائے گا۔
صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اگلے تین برسوں کے لیے ضلعی اور سیکٹورل پلان ترتیب دے گا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل






