جی این این سوشل

تجارت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حل بتا دیا

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حل بتا دیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حل بتا دیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حل بتا دیا۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے۔

لاہور کے نجی کالج میں تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع نے کہا کہ کاٹن بیج پر عائد پابندی ہٹانے اور ٹیکسز میں کمی کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے، جلد گارمنٹس سٹی بنانے جا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملات ہر ملک کو خود ہی کنٹرول کرنے چاہئیں، ہر کوئی ذمے داری سے کام کرے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت ہی نہیں۔

تفریح

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت لہنگا پہنے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں عالیہ بھٹ نے ایک گہرے رنگ کا ویلوٹی لہنگا ملبوس کیا ہوا ہے جو انہوں نے مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب ’’سنگیت‘‘ میں شرکت کے لیے زیب تن کیا۔

عالیہ بھٹ کا لہنگا پاکستانی معروف پاکستانی برینڈ  نے تیار کیا ہے۔ عالیہ بھٹ کے لہنگے کی تیاری کے لیے اسٹائلنگ معروف اسٹائلنگ برینڈ پریانکارکپاڈیا نے کی، جبکہ عالیہ بھٹ کی زیب تن کی ہوئی جیولری معروف جیولری برینڈ کےمین جیولری کی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 58 ہزار تجاوز کر گئی

ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد  58 ہزار  تجاوز کر گئی

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار  سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائےگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll