توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، صدر پوتین


روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آستانہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور بات چیت کے دوران پاکستان کو خام تیل سمیت توانائی کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی پیشکش کی۔
صدر پوتین اور وزیر اعظم شہباز شریف علاقائی سربراہی اجلاس کے لیے قازقستان میں ہیں اور یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل ستمبر 2022 میں سمرقند میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے دوران بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان مغرب کے دباؤ کے باوجود اپنی خارجہ پالیسی کو متنوع بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر روس کے ساتھ بھی قریبی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پوتین نے تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی، دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، ہمیں مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ممالک ہیں، ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، پاکستان کے روس کے ساتھ دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ ہم آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور باہمی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں جو اس وقت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا، روس سے تیل کے سپلائی ہمیں موصول ہوئی ہے ،ہم اس کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے روس کے ساتھ پرانے کاروباری روابط ہیں ،ہمیں مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہوگا۔
اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ملے تھے، ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں ، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
ملاقات کے بعد کریملن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بدھ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران روسی صدر پوتین نے پاکستان کو توانائی کی مزید فراہمی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق پوتین نے شہباز شریف کو بتایا کہ ''میں خاص طور پر دو اہم شعبوں، توانائی اور زرعی صنعت کے شعبوں، میں تعاون پر زور دینا چاہوں گا، ہم نے پاکستان کو توانائی کے وسائل کی فراہمی شروع کر دی ہے اور ہم سپلائی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
روسی صدر کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پوتین نے کہا، 'میں یہ نوٹ کرنا چاہوں گا کہ اس وقت سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کاروبار کی طرح دوستانہ جذبے سے ترقی کرتے رہے ہیں۔ ہم تجارت میں ترقی دیکھ سکتے ہیں اور اس شعبے میں امکانات بہت اچھے نظر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 9 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 8 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 4 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- 7 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 9 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 5 گھنٹے قبل














