جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، بیرسٹر سیف

راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں، مشیر اطلاعات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، وہ کون ہے جو آپ کو کام نہیں کرنے دے رہا، آپ کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر یہ فریاد کیوں۔ 

انہوں نے کہا کہ راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں، خاندان شریفیہ میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں مشت و گریباں ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ کے ذریعے دبائی ہوئی ہے، مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہے۔ کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں، عوام کے مسائل کی خاندان شریفیہ کو پرواہ نہیں۔

پاکستان

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم  نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے یہاں پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی امین کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتےہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ 

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا، کے پی ہاؤس میں آج ہونے والے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار

  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی  کی  مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،  18 دہشت گردگرفتار

لاہورمیں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے 18 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔
 آپریشن لاہور، خوشاب ،گجرانوالہ ،پاک پتن ،بہاول نگر ،راولپنڈی ،فیصل آباد،شیخوپورہ،منڈی بہاؤ ا لد ین اورمیانوالی میں کیا گیا ،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر،18حفاظتی فیوز وائر 53 فٹ، گولیاں اسلحہ،آئی ای ڈی بم ایک موبائل فون ،ممنوعہ پمفلیٹ نقدی اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی سلسلے میں پاک فوج کے سربراہ کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

سربراہ پاک فوج نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے پر اُن کی تعریف کی جس سے دونوں ملکوں اور افواج کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll