Advertisement
پاکستان

محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکہ بجھوانے پر اتفاق

باہمی تعاون مزید بڑھانے کے لئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات کریں گے، وزیر داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 6th 2024, 6:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکہ بجھوانے پر اتفاق

 پاکستان اور امریکا کے مابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق ہوگیا۔

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور ان کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق کیا گیا، اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، صحت، تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے قابل عمل پلان تیار کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی فل راموس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع ہیں، اپنے دور میں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پر خصوصی توجہ دی اور نرسنگ سٹوڈنٹس کی تعداد دگنا کی، اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوالیفائیڈ نرسز کو نیویارک بھجوانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے، میرے حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر مثبت بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا، باہمی تعاون مزید بڑھانے کے لئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات کریں گے، اشتراک کار کے لئے ہر جگہ اور ہر سطح پر ہونے والے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا، پاکستان امریکہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی فل راموس نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے، دوطرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت

  • 31 منٹ قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

  • 32 منٹ قبل
اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف

  • 3 گھنٹے قبل
امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

  • 3 گھنٹے قبل
بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج 

پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج 

  • 4 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل

سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل

  • 3 گھنٹے قبل
دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو  16 گولیاں لگنے کی تصدیق

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement