جی این این سوشل

پاکستان

جسٹس طارق محمود کی ڈگری مبینہ طور جعلی ہونےکا انکشاف

ڈگری جعلی ہونےکا انکشاف جامعہ کراچی نےاپنے خطوط میں کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جسٹس طارق محمود کی ڈگری مبینہ طور جعلی ہونےکا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود کی ڈگری مبینہ طور جعلی ہونےکا انکشاف، ڈگری جعلی ہونےکا انکشاف جامعہ کراچی نےاپنے خطوط میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق طارق محمود جہانگیری نے 1991 میں گورنمنٹ اسلامیہ لا کالج کے ذریعے جامعہ کراچی سے ایل ایل بھی کی ڈگری حاصل کی، ڈگری 2 مختلف انرولمنٹ نمبروں کے ذریعے لی گئی۔ 1989 میں انرولمنٹ نمبر اے آئی ایل 5968 بنام طارق جہانگیری ولد محمد اکرم کی نام سے ایل ایل بی پارٹ ون پاس کیا اور 1991 میں انرولمنٹ نمبر اے آئی ایل 7124/87 بنام طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کے نام سے ایل ایل بھی پارٹ 2 پاس کیا۔

جامعہ کراچی کے ریکارڈ کے مطابق انرولمنٹ نمبر اے آئی ایل 5968 امتیاز احمد ولد محمد الہیٰ کو جاری ہواتھا جبکہ جامعہ کراچی کے ریکارڈ ٹیبولیشن کے مطابق انرولمنٹ نمبر 5968 اور 7124 طارق محمود اور طارق جہانگیری کے نام سے استعمال ہوا۔ جامعہ کراچی کو 23 مئی 2024 کو 2 مختلف انرولمنٹ نمبروں سے ایل ایل بی کی ڈگری کی تصدیق کیلئے درخواست موصول ہوئی۔

جامعہ کراچی کے مطابق 4 جون 2024 کو انرولمنٹ نمبر5968 دراصل امیتاز احمد کاہے پارٹ ون کی مارک شیٹ میں رول نمبر 4069 طارق جہانگیر کے نام پر جاری ہوا، ایل ایل بی پارٹ 2 انرولمنٹ نمر 7142 اور رول نمبر 22857 طارق محمود کو جاری ہوا جامعہ کراچی کے اعلیٰ ذرائع نے اپنے تمام خطوط کی تصدیق کی ہے جامعہ کراچی کسی بھی طالبعلم کوڈگری کیلئے ایک ہی انرولمنٹ نمبر جاری کرتی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔ کراچی کے شہری عرفان مظہر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی قانون کی ڈگری کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے رول نمبر میں بھی تضاد ہے، جسٹس طارق محمود کا رول نمبر ریکارڈ کے مطابق امتیاز احمد کا تھا، جسٹس طارق جہانگیری نے ایل ایل بی کا پہلا حصہ جس رول نمبر سے مکمل کیا وہ امتیاز احمد کو جاری ہوا تھا۔

درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی کہ جسٹس طارق محمد جہانگیری کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، یونیورسٹی کسی بھی طالبعلم کو ایک ہی رجسٹریشن نمبر جاری کرتی ہے 2 نہیں۔

پاکستان

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیا دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے ایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

انہوں نے تحریک انصاف سے دارالحکومت اور اس کے اطراف احتجاج موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کتنے سالوں کے بعد مملکت کے سربراہان آرہے ہیں لہٰذا ہم سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام بھی پہلے پاکستان کے مفاد اور پھر پارٹی کا مفاد دیکھیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں درخواستگزاروں سابق خاتون اول ثمینہ علوی اور اواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

اس موقع پر اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں کچھ نہیں ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آگئے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سیل لگادی۔ ایک ادارے کو کچھ نہیں ملا تو دوسرے کو پکڑا، اسے کچھ نہیں ملا تو تیسرے چوتھے کو پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر کوئی نوٹس ملتا تو ہم جواب دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll