جی این این سوشل

پاکستان

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

بیرسٹر تیمور کا کہنا ہے کہانسداد دہشت گردی لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات میں ملوث افراد کےکیس کی  سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے  کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی پر لاہورمیں 9مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں،پولیس جیل میں 9مئی مقدمات میں شاہ محمود سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر تیمور کا کہنا ہے کہانسداد دہشت گردی لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات میں ملوث افراد کےکیس کی  سماعت کریں گے۔

علاقائی

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

 حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 خیبر پختونخوا حکومت ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوڈشیڈنگ سے نجات اور بجلی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت صوبے میں بجلی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے جو ہمیں نہ صرف لوگوں کو سستی اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ ماحولیات کو بھی بچانے میں مدد کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ سولر سسٹم 2 کے وی کی صلاحیت کے حامل ہوں گے اور ان میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس اور پنکھے شامل ہوں گے۔ انہیں صوبے کے منتخب اضلاع میں غریب خاندانوں کو مفت میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس اقدام سے صوبے میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سولر سسٹم خاندانوں کو بجلی کے اخراجات میں بھی بچت فراہم کریں گے۔

یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے قابل تجدید توانائی کے حصول کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ حکومت نے پہلے ہی صوبے میں متعدد وائنڈ اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر

کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ کے جلوس میں سیکڑوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ کے جلوس میں سیکڑوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق شدید گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں مقیم پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن احتیاط اختیار کی ہیں اور انہیں اپنے کیمپس کے حصے سے باہر نہ نکلنے سے مشورہ بھی دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے نائب اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفیر سید معروف سے کیے گئے رابطے کے ذریعے سفارت خانے نے بھی مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll