جی این این سوشل

پاکستان

عظیم فلاحی کارکن عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے

 انہوں نے انسایت کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی اور خدمت انسانی کے اسی جذبے کے ساتھ وہ 2016 میں آج کے دن 88 برس کی عمر میں اس دنیائے فانی سے چل بسے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عظیم فلاحی کارکن عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عظیم انسانی ہمدرد اور فلاحی کارکن عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

عبدالستار ایدھی اٹھائیس فروری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1951 میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا ، انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی رضا کارانہ ایمبولینس سروس قائم کرنے کے علاوہ ملک بھر میں بے گھر افراد، یتیموں اور جانوروں کیلئے پناہ گاہیں قائم کیں۔

انسانیت کیلئے اُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایشین نوبل ،دی لینن امن ایوارڈ اور نشان امتیاز سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

 انہوں نے انسایت کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی اور خدمت انسانی کے اسی جذبے کے ساتھ وہ 2016 میں آج کے دن 88 برس کی عمر میں اس دنیائے فانی سے چل بسے ۔ 

علاقائی

علمائے کرام کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی لاہور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علمائے کرام کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

لاہور : علمائے کرام نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

منصورہ لاہور میں علما کرام کے ایک نمائندہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ جمعہ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام الناس کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے، بجٹ کا 52 فیصد سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، بجلی کے بلوں میں 48 فیصد ٹیکس شامل ہے۔

جاوید قصوری نے کہا کہ دھرنے کا مقصد حکومت سے سودی نظام کا خاتمہ، آئی ایم ایف کی غلامی سے انکار اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی واپسی کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا 25 کروڑ عوام کی آواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں علما کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات شرکت کریں گے۔ 26 جولائی کو دھرنا شروع ہوگا اور حکومت کو مطالبات سننے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کو جب چاہے اور جو چاہے کرنے کی اجازت ہے لیکن جب کوئی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے تو اس پر دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آسٹریلین ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک پہلے نمبر پر آ گیا،بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کی جانب سے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلین ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا،بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر چلا گیا،پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے،پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ویراٹ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں ،انگلینڈ کے زیک کراؤلی تین درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

بالرز میں بھارت کے رویچندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے،جیمز اینڈرسن نے آٹھویں نمبر پر ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا،شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے ،اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکن  انڈر 19 ٹیم کے سابق  کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سابق کرکٹر دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا۔

نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ نیروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلئے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور 2 سال کپتانی کے فرائض نبھائے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll