جی این این سوشل

پاکستان

جواب نہ جمع کرانے پر الیکشن ٹربیونل نے لیگی کارکنان کو جرمانے عائد کردیے

عدالت نے امیدواروں کو فارم 47 اور فارم 45 سمیت مکمل جواب نامہ جمع کرانے کے احکامات جاری کردیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جواب نہ جمع کرانے پر الیکشن ٹربیونل نے لیگی کارکنان کو جرمانے عائد کردیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل میں انتخابات کے دوران تین حلقوں میں مبینہ طور پر دھاندلی کے خلاف کسی کی سماعت کی ۔ 

الیکشن ٹربیونل نے جواب نامہ جمع نہ کروانے پر  لیگی کارکنا ن کو جرمانے عائد کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما راجہ خرم نواز کو 30 ہزار جبکہ طارق فضل چودھری کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔ 

عدالت نے امیدواروں کو فارم 47 اور فارم 45 سمیت مکمل جواب نامہ جمع کرانے کے احکامات جاری کردیے ۔ 

دنیا

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی اختیار کرلی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔

ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراؤں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔کینیڈا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای کی  شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرلکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی سابقہ اہلیہ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shaikha Mahra Mohammed Rashed Al Maktoum (@hhshmahra)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامشوروپولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا،ڈی آئی جی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشوروپولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

حیدرآباد:جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں آج گرمی کی شدت کے باعث ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کے مال خانے کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll