جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی گورنر بلوچستان اور وزیر اعلی ٰ بلوچستان سے ملاقات

گورنر بلوچستان نے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پروزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی گورنر بلوچستان اور وزیر اعلی ٰ بلوچستان سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج(پیر) ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔

کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ان کا استقبال کیا ، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی۔

گورنر بلوچستان نے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پروزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے بھی آگاہ کیا۔

علاقائی

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا،ڈی آئی جی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

حیدرآباد:جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں آج گرمی کی شدت کے باعث ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کے مال خانے کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا، نائب وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا  حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پہلے معاملے کو لیڈرشپ دیکھے گی اس کے بعد ہمارے جو اتحادی ہیں ان سے مشورہ ہوگا لیکن پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین وقانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، امریکا

بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے بنوں حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان  کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران 15 جولائی کو بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔ہم ماضی میں متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں جوانوں کی موت پر افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کہ امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ماضی میں مل کر کام کیا، میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مختلف میکانزم کے ذریعے بات چیت ہورہی ہے تاکہ پاکستان کی ضروریات کو دیکھا جاسکے، اور امریکا اس حوالے سے پاکستان کی حمایت میں کیا کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔جبکہ دوسرے واقعے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گزشتہ روز ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll