Advertisement

یونان میں گرمی کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

حکام نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں گھر سے غیر ضروری طور پر نکلنے سے منع کر دیا ہے، جبکہ شہری گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ساحلی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 10 2024، 5:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
یونان میں گرمی کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

یونان میں شدید گرمی کے باعث ملک میں گرمی کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ایتھنز نیشنل آبزرویٹری کے ڈائریکٹر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ 2024 میں یونان میں 1960 کے بعد سے جون کا گرم ترین ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوسٹاس لاگووارڈوس نے کہا، “جون 2024 کے مہینے میں کئی دنوں تک درجہ حرارت میں طویل عرصے تک اضافہ ہوا، جو ملک بھر میں عام موسمی درجہ حرارت سے کہیں زیادہ تھا۔

حکام نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں گھر سے غیر ضروری طور پر نکلنے سے منع کر دیا ہے، جبکہ شہری گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ساحلی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

 

Advertisement