جی این این سوشل

دنیا

ٹی ٹی پی پرحملوں کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگان

 علاقائی دہشتگردی کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے، ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹی پی پرحملوں کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگان
ٹی ٹی پی پرحملوں کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگان

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کے اندرونی فیصلوں پر کوئی بات نہیں کروں گا، ہمارے پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور سکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے، علاقائی دہشتگردی کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے، پاکستان کیساتھ ممکنہ انٹیلی جنس آپریشن پر بات نہیں کروں گا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی امریکا طالبان کو کوئی فنڈنگ دیتا ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ یو این نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پر رپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانی نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کیساتھ طالبان کے سلوک خصوصاً خواتین کیساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے، توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے، عالمی برادری کیساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے باقاعدہ بات چیت جاری ہے، ہم دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں۔

دنیا

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدارت کے لیے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو بطور امیدوار چن لیا۔

ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں باوز کے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ 2026 کے انتخابات سے پہلے سینیٹر وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا موازانہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا۔ ایک موقع پر سینیٹر جے ڈی وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’احمق‘ اور ’قابل مذمت‘ شخص بھی قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار مقرر کرنے کا اعلان امریکی شہر ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپنلیکن پارٹی کے کنوینشن کے پہلے روز کیا گیا۔

خلاف توقع سینیٹر جیمز ڈیوڈ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھڑے ہوئے جب بہت سے اہم ری پبلکن رہنماؤں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب  گامزن

ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا جو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، علاقے میں واک تھرو گیٹس لگا دیئے گئے جبکہ خار دار تاریں، کنٹینر اور بیریئر لگا کر جلوس کی آمد گاہ اور راستے کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں 9 ویں محرم کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے برآمد ہوگا، جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ پہنچ کر ہی اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، مختلف مقامات پر جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں نومحرم الحرام کا جلوس لیاقت آباد مارٹن کوارٹر سے برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو دن میں ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا، شہری کوریڈور تھری، سولجر بازار، کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی اور شارع قائدین کے متبادل راستے استعمال کر سکیں گے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے راستوں میں موبائل فونز سگنل بھی بند رکھے جائیں گے، جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

پشاور میں آج مجموعی طور پر 18 ماتمی جلوس برآمد ہوئے،  شبیہ ذوالجناح کے 2 مرکزی جلوس نکالے گئے ہیں۔پشاور میں  پہلا جلوس صدر امام بارگاہ حسینیہ ہال جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم علی کالونی سٹی سے برآمد ہوا، عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں، امام بارہ حسینیہ ہال کے عزادارنماز ظہر فوارہ چوک میں ادا کرینگے، جلوس مقررہ راستوں سے ہو کر اپنی امام بارگاہوں پراختتام پذیرہوں گے۔

جلوس کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، صدر اور اندرون شہر مکمل طور پر سیل رہے گا جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے شروع ہوگیا جو کہ واپس آ کر وہیں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے راستوں کو سیل کر دیا جائے گا، پولیس، ایف سی اور دیگر فورسز کے 5 ہزار اہلکار 9 اور 10 محرم کی سکیورٹی کے معمور ہوں گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس اپنی منزل حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات، گلیاں اور راستے سیل کئے گئے، ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند رکھے گئے، شہر میں آج اور کل بھی گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس معطل رہے گی۔

لاہور میں بھی 8 ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

آصف زرداری اور شہباز شریف نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اوردیگر سکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی، حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملے مییں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، فرنٹیئرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll