جی این این سوشل

کھیل

اتنا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا بابر اعظم کوملا ، شاہد آفریدی

بابراعظم نے تو دو تین ورلڈکپ سمیت دو تین ایشا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا، سابق کپتان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اتنا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا بابر اعظم کوملا ، شاہد آفریدی
اتنا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا بابر اعظم کوملا ، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اتنا کھلا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا بابراعظم کو ملا ہے۔بابراعظم نے تو دو تین ورلڈکپ سمیت دو تین ایشا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا۔

شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کھلا چانس کسی کپتان نہیں ملا ورنہ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا ہے سب سے پہلے کپتان کے اُوپر چھری پھیری جاتی ہے۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کیلئے لندن میں موجود شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے بھی کپتانی کی ہے جیسے کہ یونس خان ہے مصباح الحق ہے مگر کافی عرصہ ہوگیا بابر کو کافی چانس مل گئے ہیں لہٰذا اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں اور جو بھی لے کر آرہے ہیں اُسے پورا ٹائم دیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے تو دو تین ورلڈکپ سمیت دو تین ایشا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سبکدوش کئے جانے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے، وکیل اینٹی کرپشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سےمبینہ طور پر 400 کروڑ روپے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میرے گھر میں بطور چپڑاسی کام کرتا تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا۔ اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔

تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll