جی این این سوشل

دنیا

غزہ : اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 29 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے گیٹ کے باہر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا ، وزارت صحت غزہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ : اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 29 فلسطینی شہید
غزہ : اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 29 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 29 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ 9 مہینے سے جارحیت جاری ہے تاہم اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے گیٹ کے باہر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 29 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لیے گولہ باری کی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے شہریوں کو مشرقی خان یونس اور دیگر علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چار دن میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

علاقائی

ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی نے عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پروگرام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500 مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے، ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24 گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، دور دراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا سنٹرز قائم ہوں گے، ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹرز کو ریجنل بلڈ سنٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی 4 ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے، آپ کے غریب دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، آپ کی متحرک قیادت میں پراجیکٹس کی برق رفتار تکمیل خوش آئند امر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll