حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا


بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 68 کلومیٹر مغرب میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر اناؤ ضلع کے گدھا گاؤں کے قریب پیش آیا ۔ ریاست بہار کے سیتامڑھی سے نئی دہلی جانے والی ڈبل ڈیکر بس دودھ لے جانے و الے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔
ضلع اننانو کے مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں18 افراد ہلاک اور تقریباً 19 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل







